۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
photo_2023-07-10_12-44-02.jpg

حوزہ/ دور حاضر میں ہمارا دشمن چاہتا ہے کہ مسلمانوں کی قوت فکر کو سلب کر لے تا کہ ان میں سوچنے اور سمجھنے کی صلاحیت باقی نہ رہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حجۃ الاسلام رسول خواستہ نے ایران کے شہر اردبیل میں واقع مدرسہ علمیہ ولی عصر (عج)کی طالبات کے درمیان خطاب کرت ہوئے عقل کو خدا کی طرف سے انسان کے لیے ایک عظیم نعمت قرار دیا اور کہا: غور و فکر کرنے سے ہی انسان کی عقل پروان چڑھتی ہے، اور فکر کرنے سے ہی انسان کی شخصیت سنورتی ہے۔

انہوں نے کہا: دشمن چاہتا ہے کہ مسلمانوں سے فکر کرنے اور سوچنے سمجھنے کی صلاحیت کو سلب کر لے، خاص شیعوں کی قوت فکر عقل کو سلب کرنا چاہتا ہے، لہذا ہمیں محتاط رہنے کی ضرورت ہے اور اپنی زندگی کے کسی بھی لمحے کو غفلت سے دور رکھنے کی ضرورت ہے۔

شہر اردبیل کے مدرسہ علمیہ ولی عصر (عج) کی مدیر نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ عقل کے کمال اور رشد کے بغیر اہل ایمان غالب نہیں آسکتے، کہا: مبلغات کے لئے تبلیغ دین کے سلسلے میں ضروری ہے کہ وہ لوگوں کی عقل کو کمال تک پہنچائیں اور لوگوں کی بلوغ فکری کو سب سے زیادہ اہمیت دیں۔

حجۃ الاسلام خواستہ نے قوت ارادی کو انسانوں کے لیے خدا کی ایک عظیم نعمت قرار دیا اور کہا: ارادہ، انسان کی ترقی میں ایک خاص اہمیت کا حامل ہے، بشرطیکہ اس کی تربیت صحیح طریقے سے کی جائے، ارادہ کی تربیت کا بہترین طریقہ واجبات خدا کو انجام دینا ہے۔

انہوں نے کہا: خدا کی دیگر نعمتوں کی طرح ’’محبت ‘‘بھی ایک خاص نعمت ہے، اگر ہم نے محبت میں احتیاط نہ کی تو ہم خسارے میں ہوں گے، اس لیے طلباء کو چاہیے کہ وہ زیادہ سے زیادہ اہل توسل نیں اور اپنے آپ کو اہل محبت اہلبیت علیہم السلام سے آراستہ کریں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .